Home / جاگو پاکستان / اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو امن مشن میں شہید پاکستانی فوجی نعیم رضا کیلئے ایوارڈ

اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو امن مشن میں شہید پاکستانی فوجی نعیم رضا کیلئے ایوارڈ

رپورٹ زاہد اختر

نیو یارک: اقوم متحدہ کی جانب سے افریقی ملک کانگو میں امن مشن پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی فوجی محمد نعیم رضا کانگومشن میں جنوری 2018 میں شہید ہوئے تھے انکے لیئے ایوارڈ دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ’پیس کیپرز‘ کے عالمی دن کی تقریب میں کانگو امن مشن میں شہید پاکستانی فوجی محمد نعیم رضا کیلئے ایوارڈ پیش کیا جو پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا، اقوام متحدہ نے ایک پاکستانی فوجی سمیت 119 اہلکاروں کو امن مشنزمیں نمایاں کردار پر”ڈاگ ہیمرشولڈ “میڈل سے نوازا ہے۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشنز میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ ایوارڈ عالمی امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کااعتراف ہے۔

Check Also

کراچی: جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *