Home / جاگو دنیا / امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی ختم

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی ختم

واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

گزشتہ برس امریکا کے معاون نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کے بلا اجازت سفر پر پابندی عائد کی تھی جس کے تحت پاکستانی سفارت کار اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے تھے۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی کی تصدیق

تاہم، اب امریکا نے پابندی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکار امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانےکے اہلکار اور ان کے گھر والے اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکام کے مطابق پاکستان نے بھی امریکی سفارتی عملےکی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی ہے اور دونوں ممالک سفارتی مشنز کو حائل رکاوٹیں ختم کرنےکی کوششوں کےلیے پرُعزم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے  پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے پر امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی تھی

Check Also

کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *