Home / جاگو کھیل / انضمام الحق بھارت پر فتح کا قحط ختم ہونے کے خواہاں

انضمام الحق بھارت پر فتح کا قحط ختم ہونے کے خواہاں

کراچی: 

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کامیابی کا قحط ختم ہونے کی پیشگوئی کردی۔

پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے کبھی ورلڈ کپ کا کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے، اسے 50 اوورز کے شوپیس ایونٹس میں لگاتار 6 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم انضمام الحق کو امید ہے کہ اس بار یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے محمد یوسف انجم کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ لوگ پاک بھارت میچ کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہیں، کچھ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ ہم اگر میگا ایونٹ میں صرف بھارت کے خلاف جیت گئے تو بھی بہت ہے، مجھے امید ہے کہ ہم اس بار بھارت کے خلاف میچز میں ناکامیوں کے سلسلے سے جان چھڑا لیں گے۔

سابق کپتان نے بطور چیف سلیکٹر دباؤ کے بارے میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ 14، 15 لوگوں کا انتخاب آسان بات ہے مگر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، مثال کے طور پر ہمارے لیے ورلڈ کپ کیلیے فاسٹ بولرز کا انتخاب کافی مشکل تھا، عامر، جنید اور شنواری جیسے بہت سے اچھے کھلاڑی موجود تھے۔

انضمام الحق نے کہاکہ میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو آپ آسان نہیں سمجھ سکتے، ہمیں افغانستان اور یا انگلینڈ سب کے ساتھ ایک جیسی  بہترین پرفارمنس پیش کرنا ہوگی، انھوں نے ورلڈ کپ میں اچھے آغاز کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم میگا ایونٹ کی فاتحانہ شروعات کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انضمام نے ورلڈ کپ سلیکشن خاص طور پر محمد حسنین اور وہاب کے انتخاب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حسنین 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں جبکہ باقی پیسرز کی رفتار 130، 140 تک ہے، اسی طرح وہاب کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا خاص طور پر جب گیند ریورس ہورہی ہوگی۔

سابق کپتان نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور پاکستان سیمی فائنل کھیل سکتے ہیں

Check Also

لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتادیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *