Home / جاگو کھیل / آئی سی سی کا خفیہ خط، آصف اقبال اور سلیم ملک میں گفتگو کا انکشاف

آئی سی سی کا خفیہ خط، آصف اقبال اور سلیم ملک میں گفتگو کا انکشاف

لاہور: 

آئی سی سی کے خفیہ خط میں سابق کپتان آصف اقبال اور سلیم ملک کے درمیان گفتگو کاانکشاف ہوا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلیم ملک نے آئی سی سی کے اس خط کی نقول میڈیا کو فراہم کیں جس کا جواب پی سی بی کی جانب سے بار بار سابق کپتان سے طلب کیا جاتا رہا ہے۔

اس وقت کے آئی سی سی جنرل منیجر آر ایم جی ہل کی طرف سے 20مئی 2000ء کو یاور سعید کے نام خط میں نیوز آف دی ورلڈ ٹیپس کے عنوان سے لکھا گیاکہ لافرم سمنز اینڈ سمنز کی جانب سے پابند کیا گیا ہے کہ ملک ون، ملک ٹو، ملک تھری اور آصف اقبال کی ٹیپس کو ریلیزنہ کیا جائے، یہ استدعا کی جاتی ہے کہ کچھ عرصے کے لیے اس ٹرانسکرپٹ کو خفیہ رکھا جائے، خط میں یہ بھی واضح کیا گیاکہ یہ ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

Check Also

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *