Home / جاگو ٹیکنالوجی / ایٹمی بند ٹوٹنے اور جڑنے کی پہلی ویڈیو بنالی گئی

ایٹمی بند ٹوٹنے اور جڑنے کی پہلی ویڈیو بنالی گئی

جرمنی: 

قریب سے لے کر کائنات کی وسعتوں تک ایٹم آپس میں ملتے اور ایک دوسرے سے الگ ہوتے رہتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ اس عمل کی ویڈیو بنالی ہے۔

ایٹموں کے ملنے کو ’’بونڈنگ‘‘ جاتا ہے۔ اس سے قبل ایسی کوئی ویڈیو موجود نہیں تھی جو ایٹموں کے جڑنے اور الگ ہونے کو ظاہر کرسکتی ہو لیکن اب یونیورسٹی آف نوٹنگھم اورجرمنی کی الم یونیورسٹی کے ماہرین نے پہلی مرتبہ یہ ویڈیو ٹرانسمیشن الیکٹرون مائیکرواسکوپی (ٹی ای ایم) کی مدد سے تیار کی ہے۔

اس میں رینیئم  کے دوایٹموں کو کاربن نینوٹیوب پر رکھا جہاں وہ ایک دوسرے سے جڑے آگے چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے درمیان دیگر جوڑی دار ایٹم بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

تحقیق کے مرکزی سائنسداں پروفیسر کیچینگ چیاؤ کہتے ہیں کہ جوڑے کی شکل میں آگے بڑھتے ایٹموں کے درمیان ایک مضبوط بونڈ دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد بونڈ بنتے اور ٹوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے بعد ایٹموں کو ایک دوسرے سے الگ ہوتا دیکھا جاسکتا ہے اور یوں وہ انڈے کی طرح بیضوی شکل میں دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ٹوٹ جاتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ جڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس طرح ماہرین نے پہلی مرتبہ سالمات کو دیکھا ہے اور ان کی حرکیات کا بغور مطالعہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ایٹم کی جسامت انسانی بال سے بھی پانچ لاکھ گنا باریک اور چھوٹی ہوتی ہے یعنی 0.1 سے 0.3 نینومیٹر کے درمیان۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح بنیادی طبیعیات اور کیمیائی معلومات میں بہت اضافہ ہوسکتا ہے۔

Check Also

انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر کو چھپانے یا انہیں بلر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *