Home / جاگو پاکستان / بجٹ اجلاس: حکومت کا اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار

بجٹ اجلاس: حکومت کا اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی پالیسی جاری رکھنے کافیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان ایوان میں جارحانہ رویے سے اپوزیشن پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی ارکان کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قائدین کو پروڈکشن آرڈرز دلوانے کے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں۔

حکومتی ارکان کا مزید مؤقف ہےکہ وزیراعظم اور وزیر ریونیو کوایوان میں تقریر نہیں کرنے دی گئی اس لیے قائدحزب اختلاف بھی ایوان میں تقریر کا حق نہیں رکھتے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید سمیت حکومتی اتحادیوں نے ایوان کی کارروائی چلانے کے لیےدرمیانی راستہ نکالنے کی تجویز ہے اور اتحادی رہنماؤں کا مؤقف ہےکہ تحریک انصاف اتحادیوں کو اپنے مؤقف پر قائل کرکے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کو کارنر کرنا چاہتی ہے۔

Check Also

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری

نو منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *