Home / جاگو دنیا / برازیل کے فٹبال کلب میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

برازیل کے فٹبال کلب میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

برازیل میں فٹ بال کلب کے احاطے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے مشہور فلیمینگو فٹ بال کلب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ جھلس کر 10 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ننہو ڈی اروبو کے 6 نوجوان کھلاڑی اور 4 ملازمین شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے کسی بھی فرد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم متاثرین کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

آگ فٹبال کلب کے احاطے میں موجود عمارت میں لگی، اس وقت عمارت میں 14 سے 17 سال کی عمر کے یوتھ کیٹیگری کے کھلاڑی موجود تھے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پا کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Check Also

دہلی: تامل ناڈو کے کسانوں کا انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کے ساتھ احتجاج

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کسانوں نے نئی دہلی میں حکومت کی جانب سے وعدوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *