Breaking News
Home / جاگو پاکستان / بھارتی فوج کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی، ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

بھارتی فوج کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی، ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے حولدار ناصر حسین شہید ہوا۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے تھے اور شہید کا تعلق نارووال سے تھا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی غلام رسول شہید ہو گیا تھا۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *