Home / جاگو کھیل / بھارت کو اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں بدترین شکست

بھارت کو اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں بدترین شکست

نیوزی لینڈ نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے بدترین شکست کا مزہ چکھا دیا۔

نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز سیفرٹ کی 84 رنز دھواں دھار اننگز کی بدولت بھارت کو 220 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم 19.2 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح بھارت کو 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک موقع پر بھارت کی 6 وکٹیں 77 رنز پر گر چکی تھیں لیکن پھر دھونی نے کرنل پانڈیا کے ساتھ مل کر کچھ مزاحمت دکھائی تاہم دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو بدترین شکست سے نہ بچا سکے۔

بھارت کی جانب سے مہندرا سنگھ دھونی 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ یہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔

آج تک کھیلے گئے 735 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست سری لنکا نے کینیا کو دی ہے۔

لنکن ٹائیگرز نے 14 ستمبر 2007 کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں کینیا کو جیت کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا جس میں کینیا کو 172 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

Check Also

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *