Home / جاگو پاکستان / ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی میں سفیر تعینات

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی میں سفیر تعینات

وفاقی حکومت کی جانب سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کی منظوری دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل سمیت 21 سینیر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کر دیا گیا۔

رحیم حیات قریشی کو ایران جب کہ شفقت علی خان کو روس میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ سردار اظہر طارق خان کرغزستان ميں سفیر بن گئے۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی اردن، وائس ایڈمرل اطہر مالدیپ ميں تعينات کردیئے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق جوہر سلیم کو اٹلی، ندیم خان کو یونان اور ملک محمد فاروق کو پولینڈ میں سفیر بنا دیا گیا۔ مریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ جب کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں بطور سفیر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال، علی اسد گیلانی ازبکستان، ڈاکٹر خالد اعجاز ارجنٹینا، عرفان احمد ترکمانستان، احمد فاروق ڈنمارک اور ڈاکٹر ظفر اقبال رومانیہ میں سفیر نامزد کیے گئے ہیں۔

زاہد حسین کو فرینکفرٹ، ثمینہ مہتاب کو شندو چین اور محمد طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔ آذربائیجان میں تعینات سفیر ڈاکٹر سعید خان کو 6 ماہ کی توسیع مل گئی۔ 21 میں سے 18 نامزد سفیروں کا تعلق فارن سروس سے ہے۔

Check Also

کراچی: جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *