Home / جاگو صحت / تھرپارکر میں غذائی قلت: مزید 3 بچے چل بسے، رواں ماہ تعداد 48 ہوگئی

تھرپارکر میں غذائی قلت: مزید 3 بچے چل بسے، رواں ماہ تعداد 48 ہوگئی

مٹھی: تھرپارکر میں غذائی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں ماہ کے دوران اموات کی تعداد 48 ہوگئی۔ 

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی اور دیگر امراض سے 3 بچے چل بسے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور رواں سال غذائی قلت اور دیگر امراض سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔

Check Also

رمضان کے بعد صحت مند عید گزارنے کیلئے مفید مشورے

عید الفطر ماہ رمضان کے اختتام پر مسلمانوں کے لیے ایک تحفہ سمجھی جاتی ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *