Home / جاگو پاکستان / جامعہ کراچی ایشیا کی 260 بہترین جامعات میں شامل

جامعہ کراچی ایشیا کی 260 بہترین جامعات میں شامل

کراچی: برطانوی ادارے کوئکواریلی سائمنڈز (کیو ایس) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق جامعہ کراچی ایشیاکی 260 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی۔

ایشیا کی 500 بہترین اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل کی جانے والی 23 پاکستانی جامعات میں سے اعلیٰ اور معیاری تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں کی بنا پرجامعہ کراچی کو9  (نواں) نمبر دیا گیا ہے، کیو ایس رینکنگ میں ایشیا کی500 بہترین اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جامعہ کراچی 251 ویں نمبر پر فائز ہے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ محدود وسائل کے باوجود تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں میں مصرو ف رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کو اگر اس کی ضروریات کے مطابق وسائل فراہم کیے جائیں تو جامعہ کراچی کا شمار دنیا کی بہترین جامعات میں ہوسکتاہے، محض ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ ایسی تحقیق کے کلچر کے فروغ دینا ہے جو معاشرے کے لیے کارآمد ثابت ہو

Check Also

کراچی: جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *