Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جدید بلیو جینز کی ڈزائنر گلوریا وینڈر بلٹ چل بسیں

جدید بلیو جینز کی ڈزائنر گلوریا وینڈر بلٹ چل بسیں

دنیا کے تمام ممالک کے نوجوان مرد و خواتین میں یکساں طور پر مقبول ’بلیو جینز‘ کی جدید ڈیزائن تیار کرنے والی ڈزائنر، اداکارہ، آرٹسٹ، کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما گلوریا وینڈر بلٹ 95 سال کی عمر میں چل بسیں۔

گلوریا وینڈر بلٹ کو اپنے بچپن میں دنیا کی امیر ترین مگر غریب چھوٹی بچی کے طور پر جانا جاتا تھا۔

یہ وہ زمانہ تھا جب ان کے ارب پتی والد رگنالڈ کلے پول وینڈر بلٹ 1925 میں چل بسے تھے اور ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی مالکی کے لیے ان کی والدہ اور پپھو میں قانونی جنگ شروع ہوئی۔

یہ قانونی جنگ صرف ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی مالکی کے لیے نہیں تھی بلکہ اس جنگ کا اصل مقصد اس ننھی بچی کے لیے والد کی جانب سے چھوڑی گئی اربوں روپے کی دولت تھی۔

ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی والدہ اور پپھو کے درمیان چلنے والی قانونی جنگ کے دوران امریکی میڈیا نے اس وقت انہیں دنیا کی امیر ترین مگر غریب چھوٹی بچی قرار دیا تھا۔

گلوریا ارب پتی امریکی کاروباری شخص کے ہاں پیدا ہوئی—فوٹو: نیو یارک ٹائمز

گلوریا وینڈر بلٹ پیشہ ورانہ زندگی شروع کرنے سے قبل ہی انتہائی کم عمر میں اس وقت کروڑ پتی بنی تھیں جب ان کے والد کی جانب سے چھوڑی گئی دولت انہیں 17 برس کی عمر سے قبل ملی۔

کم عمری میں ہی دولت مند ہونے کے باوجود گلوریا وینڈر بلٹ نے خود کو نوکری پیشہ خاتون کے طور پر منوایا اور انہوں نے محض 21 برس کی عمر میں بطور آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

1950 کے بعد گلوریا وینڈر بلٹ نے ابتدائی طور پر بطور آرٹسٹ اور بعد ازاں بطور اداکارہ کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی وہ انڈسٹری کی جانی پہنچانی شخصیت بن گئیں۔

کم عمری میں امیر بن جانے کی وجہ سے گلوریا کے سیکیورٹی گارڈ سمیت پرسنل سیکریٹری جیسے ملازمین ان کے ساتھ ہوتے تھے—فوٹو: اے پی

گلوریا وینڈر بلٹ نے 1970 کے فیشن ڈزائنر کے طور پر کام شروع کیا اور انہوں نے جدید بلیو جینز کی ڈزائن تیار کی جو جلد دنیا بھر میں یکساں مقبول ہوگئی۔

گلوریا وینڈر بلٹ کی ڈزائن کردہ جدید بلیو جینز نے جلد ہی اربوں روپے کی کمائی کی اور انہوں نے جینز کے جیکٹ، خواتین کے لیے بلاؤز اور زیر جامہ بھی متعارف کرائے۔

بلیو جینز ابتدائی طور پر امریکا میں 18 ویں صدی کے وسط میں متعارف کرائی گئی تھی، جسے مختلف اداروں میں مختلف ڈزائنر اور اداروں نے بنایا۔

گلوریا نے 1970 اور 80 کی دہائی میں بلیو جینز متعارف کرائی—فوٹو: اے پی

اسی بلیو جینز کو 1970 کے بعد گلوریا ویںڈر بلٹ نے ڈزائن کیا اور وہ دنیا کے تمام ممالک کے نوجوان مرد و خواتین میں یکساں مقبول ہوئی۔

گلوریا وینڈر بلٹ نے مجموعی طور پر تین شادیاں کیں، تاہم ان کے رومانوی تعلقات دیگر افراد سے بھی رہے۔

گلوریا وینڈر بلٹ گذشتہ کچھ عرصے سے بڑھتی عمر کی وجہ سے بیمار تھی اور ایک ماہ قبل ہی انہیں معدے کا کینسر لاحق ہوا تھا۔

گلوریا وینڈر بلٹ ایک اچھی آرٹسٹ بھی تھیں—فوٹو: اے پی

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے گلوریا وینڈر بلٹ کے بیٹے صحافی اینڈرسن کوپر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ معروف فیشن ڈزائنر، اداکارہ و سماجی رہنما چل بسیں۔

سی این این کے اینکر پرسن ایندرسن کوپر کے مطابق ان کی والدہ کو آخری اسٹیج کا کینسر لاحق تھا، تاہم اس باوجود انہوں نے علاج کے دوران بہادری کا مظاہرہ کیا۔

گلوریا وینڈر بلٹ نے اربوں روپے کی دولت چھوڑی ہے، جو ان کے فلاحی اداروں اور بیٹوں میں تقسیم کی جائے گی۔

گلورریا خود سے زائد العمر افراد سے تعلقات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی تھیں—فوٹو: اے پی

Check Also

ملاقات سے قبل صاحبہ کی اپنے والد سے ویڈیو کال پر بات ہوئی تھی: ریمبو کا انکشاف

پاکستانی معروف شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی، سابقہ اداکارہ صاحبہ کے شوہر اداکار ریمبو افضال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *