Home / جاگو کھیل / جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیکر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیکر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

کارڈف: 

ورلڈکپ کے 21 ویں  میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز نے افغانستان کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایونٹ میں کامیابی کا کھاتہ کھول لیا، اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا کے 3 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

میگا ایونٹ میں جنوبی افریقا نے 5 میچز کھیلے ہیں جس میں وہ واحد کامیابی افغانستان کے خلاف حاصل کرسکی ہے جب کہ اسے 3 میچوں میں ناکامی کا سامنا رہا ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملا تھا

بارش سے متاثرہ میچ میں اوورز کی کٹوتی کی گئی ، 2 اوورز کمی کے بعد فی اننگز کو 48 اوورز تک محدود کیا گیا تھا،  جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پروٹیز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، راشد خان 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نور علی زردان 32 اور حضرت اللہ زئی 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر عمران طاہر رہے جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کرس مورس نے 3، پھلکوایو نے 2 اور رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے 104 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، ڈی کوک 68 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے،ان کی اننگز میں 8 چوکےبھی شامل تھے جب کہ ہاشم آملہ 41 اور پھلکوایو 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے واحد وکٹ گلبدین نیب نے حاصل کی۔

Check Also

بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کی باتیں، ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سابق کپتان بابر اعظم کا نام پھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *