Home / جاگو پاکستان / حکومت نے اپنی سیاست بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے میں تاخیر کی: وفاقی وزیر

حکومت نے اپنی سیاست بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے میں تاخیر کی: وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے  اقتصادی امور  حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی سیاست بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے میں تاخیر کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر مستحق شخص کو بلاتفریق صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا اور اس کا آغاز لاہور سے کیا جارہا ہے جس سے 30 سے 35 ہزار گھرانے اِس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

آرمی چیف سے ملک کے کاروباری رہنماؤں کی اہم ملاقات

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ ساڑھے 10 ارب کا قرضہ واپس کیا، ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو معیشت کے حوالے سے سخت فیصلے کرنے پڑے لیکن حکومت نے اپنی سیاست بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے میں تاخیر کی، مشکل فیصلوں کی وجہ سے اب حالات میں بہتری آرہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کا فیصلہ تاخیر سے لیا تھا جس کے باعث اپوزیشن نے سخت تنقید کی تھی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے غلط فیصلوں کے باعث بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، روپے کی قیمت میں استحکام اچھا اشارہ ہے، اب معیشت کی رفتار میں تیزی نظر آئے گی جو خساروں، قرضوں، سبسڈی اور درآمدات کی بنیاد پر نہیں ہوگی بلکہ روزگار، سرمایہ کاری اور زراعت کی بنیاد پر ہوگی۔

آرمی چیف سے ملاقات میں ملک ریاض نے کس کی شکایت کی؟

آرمی چیف سے تاجروں کی ملاقات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروباری افراد کا وفد آرمی چیف سے بہترین گفتگو کے بعد خوش ہوکر واپس گیا، آرمی چیف کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اِس وقت تمام ادارے ایک پیج پر اور قومی مقاصد کیلئے ہم آہنگ ہیں، 5 سال میں سب ادارے مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجر وں کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں حکومتی معاشی ٹیم بھی شریک تھی۔

Check Also

بدین: 2 نوعمر لڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اور سیاستدان کیخلاف مقدمات درج

سندھ کے ضلع بدین میں نویں جماعت کے 2 نو عمر لڑکوں کو گینگ ریپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *