Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / حکومت کا گلوکارہ نازیہ حسن کو یوم وفات پر زبردست خراج تحسین

حکومت کا گلوکارہ نازیہ حسن کو یوم وفات پر زبردست خراج تحسین

وفاقی حکومت نے پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو ان کے یوم وفات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ نازیہ حسن کو گلوکاری کا بے حد شوق تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 10 سال کی عمر سے گانا گانا شروع کر دیا تھا۔

امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام سرانجام دیتی رہیں۔

نازیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان میں نام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔

نازیہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔

حکومت کی جانب سے نازیہ حسن کو میوزک انڈسٹری میں ان کی خدمات کے عوض 2002 میں پرائڈ آف پرفامنس سے نواز گیا۔

نازیہ حسن 30 مارچ 1995 کو بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن خالق حقیقی سے ملنے سے چند روز قبل ہی انہیں طلاق ہو گئی۔

پاپ کوئن 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 کو طویل علالت کے باعث پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کی ایک بہترین گلوکارہ کو ان کے یوم وفات پر یاد رکھا جائے۔

Check Also

ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے: ریشم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب گلوکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *