Home / جاگو دنیا / دنیا جان چکی افغان جنگ کی وجہ امریکی جارحیت ہے: طالبان

دنیا جان چکی افغان جنگ کی وجہ امریکی جارحیت ہے: طالبان

افغان طالبان نے کہا ہے کہ دنیا جان چکی ہے کہ افغان جنگ کی بنیادی وجہ امریکی جارحیت ہے اور جارحیت کے خاتمے سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے سیاسی معاون اور قطر دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وفد نے قطر سے پاکستان کا سفر کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں ہے لہذا وہاں جنگ ختم اور امن قائم ہونا چاہیے۔

طالبان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے وفد نے پاکستانی دارالحکومت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کی۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں

Check Also

دہلی: تامل ناڈو کے کسانوں کا انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کے ساتھ احتجاج

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کسانوں نے نئی دہلی میں حکومت کی جانب سے وعدوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *