Home / جاگو کھیل / راولپنڈی ٹیسٹ کا پانچواں روز، سری لنکا نے 308 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی

راولپنڈی ٹیسٹ کا پانچواں روز، سری لنکا نے 308 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔

میچ کے پانچویں روز سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا اور دلروان پریرا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 282 رنز سے کیا اور اسکور میں مزید 26 رنز کے اضافے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔

سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا 102 اور دلروان پریرا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان دیموتھ کرونارتنے نے 59 اور اوشادا فرنینڈو نے 40 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو، جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وقفے سے وقفے سے جاری بارش کے نتیجے میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل شروع ہوئے بغیر ہی اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تھا تو دھننجیا ڈی سلوا 72 رنز اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تیسرے روز صرف 5.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا جبکہ میچ کا آغاز تاخیر سے ہونے کے بعد دھننجیا ڈی سلوا اور دلروان پریرا نے ٹیم کے اسکور کو 282رنز پر پہنچایا ہی تھا کہ خراب روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا۔

میچ کے دوسرے روز بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل بری طرح متاثر ہوا تھا اور پورے دن میں صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

سری لنکا نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف 5وکٹ کے نقصان پر 202رنز بنائے تھے۔

پاکستانی ٹیم: میں کپتان اظہر علی کے علاوہ حارث سہیل، عابدعلی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمدرضوان، محمدعباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم: میں پہلے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈک ویلا، دھننجیا ڈی سلوا، دلروان پریرا، وشوافرنینڈو، کاسون راجیتھا، لہرو کمارا، دیموتھ کرونارتنے، اوشادافرنینڈو، کوشال مینڈس، انجیلومیتھیوز اور دنیش چندیمل سری لنکن ٹیم میں شامل ہیں۔

Check Also

دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی سابق کرکٹرز پر کیا بیتی؟ امریکا پہنچنے پر دلچسپ انکشافات

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا، جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *