Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘رنویر سنگھ کو اب میچور ہوجانا چاہیے’

‘رنویر سنگھ کو اب میچور ہوجانا چاہیے’

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نت نئے اور غیر معمولی فیشن کی وجہ سے کبھی تعریف اور کبھی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، لیکن حال ہی میں فلم ‘گلی بوائے’ کی تشہیر کے دوران وہ اپنی غیر معمولی حرکت کی وجہ سے کچھ مداحوں کو ناراض کر بیٹھے۔

فلم ساز فرحان اختر اور ہدایت کار زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ رواں ماہ 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

 دونوں اداکار اس وقت فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اور مداحوں کو خوب لطف اندوز کر رہے ہیں لیکن اس دوران رنویر سنگھ کی ایک حرکت انہیں مہنگی پڑ گئی۔

رنویر سنگھ نے حال ہی میں لیک می فیشن ویک کی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے پرفارمنس کے بعد جوش میں آکر مداحوں کے درمیان چھلانگ لگادی جس سے متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔

رنویر کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے رنویر سنگھ کی چھلانگ لگانے کی تصویر کے ساتھ ایک زخمی خاتون کی تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ کی چھلانگ سے مداح کا سر پھٹ گیا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’رنویر سنگھ بڑے ہوجائیں اور بچوں جیسی حرکتیں بند کردیں‘۔

آریا نامی ایک صارف نے رنویر سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ واقعی نادان ہیں یا بنتے ہیں؟ سب چیزیں ٹھیک ہیں، آپ احمقانہ ملبوسات پہنیں یا اپنی اہلیہ کے کپڑے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، لیکن بڑے ہوجائیں، کچھ ہوش کریں‘۔

دیپا شرما نے رنویر سنگھ کے چھلانگ لگانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چونکہ آپ ’گلی بوائے‘ میں ریپر بنے ہیں، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اختیار ہے کہ آپ جو چاہیں کریں یا کہیں، آپ ایک عوامی شخصیت ہیں، آپ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ بھارتی نوجوان آپ کو فالو کرتے ہیں‘۔

 دوسری جانب ایک صارف نے رنویر سنگھ کا موازنہ رنبیر کپور سے کرتے ہوئے لکھا کہ ‘رنبیر کپور، رنویر سنگھ سے زیادہ میچور، سمجھدار اور بہتر اداکار ہیں۔ ایک اداکار کو سیکھنا چاہیے کہ ناظرین کے سامنے کس طرح سے پیش آیا جائے جس سے وہ اسٹار بنے ورنہ صرف 2 یا 3 فلموں کے بعد اداکار ناکام بھی ہوسکتا ہے’۔

Check Also

ٹورنٹو میں پہلے عالمی پروین شاکر ادبی میلہ کا انعقاد

پروین شاکر کی شاعری میں صرف پھولوں، تتلیوں اور پرندوں کی بات نہیں بلکہ خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *