Breaking News
Home / جاگو کھیل / سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈکپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کر لیا

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈکپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کر لیا

لندن: سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔

سری لنکن امپائر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میرے فیصلے کی تعریف بھی کی۔

انگلینڈ کو تھرو پر ایک اضافی رن دینا امپائر کی غلطی تھی: سائمن ٹافل

خیال رہے کہ 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا تھا۔

فائنل کے آخری اوور میں کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی پھنیکی گئی تھرو انگلش بلے باز بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن پار کر گئی تھی۔

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے انگلینڈ کو 6 رنز دیئے تھے جس پر میچ ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہونے پر انگلینڈ کو باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق مایہ ناز امپائر سائمن ٹافل نے بھی دھرما سینا کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپائر کو 5 رنز دینے چاہیے تھے

Check Also

محمد رضوان کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *