Home / جاگو دنیا / سعودی شہری جدہ کے نائٹ کلب میں ہونے والی مذموم حرکات پر برس پڑے

سعودی شہری جدہ کے نائٹ کلب میں ہونے والی مذموم حرکات پر برس پڑے

جدہ() گزشتہ دنوں جدہ میں قائم ہونے والے سعودی تاریخ کے پہلے نائٹ کلب کی جانب سے ڈانس فلور پر مخلوط ناچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ناچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی فوری طور پر حرکت میں آ گئی اور ’حلال نائٹ کلب‘ کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر سعودی صارفین اس خلاف تہذیب حرکت کو معاف کرنے اور بھُلانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ’حلال ڈسکو‘ کے عنوان سے چھڑنے والی بحث میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سرگرمیاں سعودی عرب کا مزاج نہیں۔ متعلقہ ادارے اس بارے میں فوری نوٹس لیں۔اس حوالے سے ٹویٹر پر # ڈسکو _ جدہ کے عنوان سے ہیش ٹیگ کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ 37 ہزار لوگوں نے اس بارے میںاپنی رائے دی۔

بیشتر نے کلب کی جانب سے مخلوط ناچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اکثریت کا کہنا تھا ’سعودی عرب اپنی روایات برقرار رکھے گا۔سوشل میڈیا صارفین نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کی تفریحی سرگرمیوں کی حد مقرر کریں اور نائٹ کلب کی انتظامیہ سے ان مقررہ حدود کا احترام بھی کروایا جائے۔ واضح رہے کہ ’سیزن جدہ‘ کے عنوان سے جاری تفریحی پروگراموں کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی نے از خود ڈسکو کے قیام کا فیصلہ کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے جو ایڈورٹائزنگ کی گئی تھی اس میں ’حلال ڈسکو‘ کا تاثر دیا جا رہا تھا۔ کلب کی انتظامیہ کی جانب سے یہ تشہیر کی گئی تھی کہ وہاںکسی قسم کی الکوحل مشروبات استعمال نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی غیر مناسب لباس پہننے کی اجازت ہو گی۔ 18 برس سے کم عمرافراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔اس کلب کے لیے رات 10 بجے شب سے سحری تک کا وقت مخصوص کیا گیا ہے

Check Also

ایرانی سفارتخانے پر حملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر

 اردوان نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *