Home / جاگو دنیا / سعودی عرب میں پھنسا بھارتی شہری پاکستانیوں کی مدد سے وطن پہنچ گیا

سعودی عرب میں پھنسا بھارتی شہری پاکستانیوں کی مدد سے وطن پہنچ گیا

ریاض: 

سعودی عرب میں شدید گرمی اور سلگتے ریگستان میں جبری طور بھیڑ بکریوں کی دیکھ بھال پر مجبور بھارتی شخص کو پاکستانی ملازمین نے مصیبت سے جان چھڑائی اور بھارت واپس بھیج دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بھارتی شہری نے روتے ہوئے اپنے کفیل کے مظالم بیان کرے اور اپنے ملک بھارت واپس جانے کے لیے مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔

محمد سمیر کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ قبل ہی سہانے خواب سجائے ایک ایجنٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچا تھا، اسے دور دراز ریگستان بھیج دیا گیا، جہاں وہ 45 دن تک پھنسا رہا، ملازم کو کفیل کی جانب سے کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی اور جانوروں سے بدتر زندگی گزار رہا تھا۔

بھارتی شہری محمد سمیر کی ویڈیو ریگستانی علاقے کے قریب ایک ادارے میں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین نے دیکھی اور فوری طور پر اس کی مدد کو پہنچے جس کے بعد بھارتی سفارت خانے کی مدد سے محمد سمیر کی واپسی کا انتظام کر لیا گیا۔

سعودی عرب میں موجود بھارتی شہریوں اور محمد سمیر کے اہل خانہ نے پاکستانی شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی مدد نہ کرتے تو محمد سمیر کبھی اپنے گھر واپس نہیں لوٹ سکتا تھا

Check Also

روس کا سپر سونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

روس کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *