Home / جاگو دنیا / سعودی عرب نے چرچ حملوں کے 5 ملزم سری لنکا کے حوالے کردیے

سعودی عرب نے چرچ حملوں کے 5 ملزم سری لنکا کے حوالے کردیے

کولمبو: 

سعودی عرب نے ایسٹر تہوار پر چرچ حملوں میں ملوث جماعت سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ افراد کو سری لنکا کے حوالے کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے چرچ حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے 5 مشتبہ افراد کی سعودی عرب سے حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان ملزمان میں نیشنل توحید جماعت کا سینئر رہنما محمد ملہان بھی شامل ہے۔

سعودی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان افراد کو سری لنکا کی نشاندہی پر دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا، بعد ازاں ان افراد کو جدہ لایا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے ملزمان کو کولمبو بھیج دیا گیا۔

گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم سری لنکا پولیس نے نیشنل توحید جماعت کے سینئر رہنما محمد مِلہان کی حوالگی کی تصدیق کی ہے جو گزشتہ برس نومبر میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 6 چرچوں میں تقاریب اور تہوار میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی قیام گاہ 6 لگژری ہوٹلوں پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے

Check Also

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرچکا، اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *