Breaking News
Home / جاگو دنیا / سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

ریاض: سعودی عرب میں دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی کی دو آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں سے آئل فیلڈز میں آگ لگ گئی جس سے فضا میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک ڈرون حملہ آرمکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور دوسرا مغربی آئل فیلڈ خریص پر کیا گیا جب کہ حملے کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں حملوں کا ذمہ دار یمن کے حوثی باغیوں کو ٹھہرایا جارہاہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا جائے گا

Check Also

آسٹریلیا میں شارک کے منہ سے والد نے بیٹے کو بچا لیا

آسٹریلیا میں والد نے اپنے 16 سالہ بیٹے کو شارک کے حملے سے بچانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *