Home / جاگو دنیا / سعودی فرماں روا نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

سعودی فرماں روا نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

امریکی محکمہ دفاع نے بھی سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا ابھرتے ہوئے سنگین خطرے کو روکنےکے لیے سعودی عرب میں اپنے وسائل اور فوجی دستوں کو تعینات کرے گا۔

رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہناہے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے۔

امریکی حکام کا کہناہے کہ سعودی عرب میں 500 فوجیوں کی تعیناتی گزشتہ ماہ پینٹاگون کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے اعلان کا حصہ ہے۔

گزشتہ ماہ پینٹاگون نے مشرقی وسطیٰ میں ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فوجی کہاں کہاں تعینات ہوں گے۔

2003 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکا نے 2003 میں عراق جنگ کے اختتام پر  سعودی عرب سے تمام فوجی واپس بلا لیے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثرو رسوخ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

 

Check Also

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرچکا، اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *