Breaking News
Home / جاگو صحت / سفر اگر طویل ہو تو ساتھ میں ٹینس بال رکھیں، کیوں کہ۔۔۔

سفر اگر طویل ہو تو ساتھ میں ٹینس بال رکھیں، کیوں کہ۔۔۔

طویل ہوائی سفر پر جاتے ہوئے آپ اپنے ساتھ کیا لے کر جائیں گے، ضرورت کا سامان ، شاید کچھ غیر ضروری سامان بھی  یا کچھ وقت گزاری کا سامان مثلاً کتابیں یا آئی پیڈ وغیرہ۔

یقیناً، آپ کے سفری بیگ میں ایک عدد ٹینس بال شاید وہ آخری چیز ہوگی جسے آپ سفر میں اپنے ساتھ لے کر جانے کا سوچیں گے۔ لیکن سوچ لیں، ٹینس بال کو طویل سفر پر ساتھ لے جانے کے بہت بہت سے فائدے ہیں۔ آپ بھی جان لیں؛

وقت کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں میں اکانومی کلاس میں جگہ کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔بمشکل آپ اپنی دو ٹانگوں سمیت سما سکتے ہیں۔ کئی گھنٹوں کی طویل مسافت بیٹھے بیٹھے طے کرتے ہوئے کندھے اور گردن جکڑے ہوئے سے محسوس ہوتے ہیں۔اس طرح بیٹھے رہنے سے جسم میں خون کے بہاؤ میں سست ہونے لگتی ہے۔

فلائٹ میں کچھ دیر کے لیے کھڑے ہونے یا تھوڑی چہل قدمی سے خون کے بہاؤ میں بہتری آسکتی ہے، لیکن ایسا کرنا ہر وقت ممکن نہیں نہ ہی آسان۔یہی وہ مرحلہ ہے جب ٹینس بال کام آئے گی۔

حیرت انگیز طور پر ٹینس بال خون کے بہاؤ اور جسمانی تناؤ میں بہتری لانے کے لیے کسی بھی مہنگے آلے سے بہتر کام کرسکتی ہے۔

جسم پر ٹینس بال کے مساج سے جسمانی تناؤ اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔عملی طور پر یہ بہت آسان ہے۔ٹینس بال کو نہ صرف سفری سامان میں ساتھ لے کر جانے میں سہولت ہے بلکہ اسے استعمال کرتے ہوئے آپ کے ساتھ سفر کرنے والے کو بھی مشکل نہیں ہو گی۔اور سب سے بڑی بات اسے ساتھ لے جانے میں سیکیورٹی چیک کی اضافی لائن میں نہیں لگنا پڑے گا۔

ٹینس بال سے مساج کرتے ہوئے جن جسمانی حصوں کا خیال رکھیں ان میں خصوصاً کلائیاں، ٹخنے ، رانیں ، ٹانگیں اور کندھے شامل ہیں۔مساج کرتے ہوئے اپنا ہاتھ کا دباؤ ہلکا رکھیں اور جن حصوں میں تناؤ زیادہ محسوس ہو رہا ہو وہاں ہاتھ کے دباؤ کا خصوصی خیال رکھیں۔

یہ سننے میں جتنا آسان لگ رہا ہے ، استعمال میں بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے۔اس ایک چھوٹی سی چیز سے ہوائی سفر میں بھی آپ صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

Check Also

راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں 27 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *