Home / جاگو پاکستان / سندھ میں دوپہر 12 سے 3 بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاؤن شروع

سندھ میں دوپہر 12 سے 3 بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاؤن شروع

کراچی: سندھ بھر میں جمعے کے روز دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں جمعہ کے روز 3 گھنٹے کے انتہائی سخت لاک ڈاؤن پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، جس کے تحت دن 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک نہ کوئی دکان کھلے گی اور نہ ہی کوئی ٹرانسپورٹ چلے گی، جب کہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا بھی باقاعدہ اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں لاک ڈاون کےتحت پابندیوں کا اطلاق 14 اپریل تک رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تمام عوامی، سیاسی، مذہبی و دیگر اجتماعات پر پابندی ہوگی، صرف مقررہ اوقات کے دوران مخصوص کاروباری سرگرمیاں کی جاسکیں گی، مساجد میں 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے، عام شہری نماز ظہر گھر پر ہی ادا کریں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی جب کہ سندھ میں تمام انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ نقل وحرکت ممنوع ہوگی۔

Check Also

غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *