Home / تازہ ترین خبر / سندھ کی دھرتی سے متعلق غیر آئینی صدارتی آرڈیننس کے خلاف سندھی ایسوسی ایشن(سنا) کی جانب سے امریکہ اور کینیڈا میں احتجاج کا اعلان

سندھ کی دھرتی سے متعلق غیر آئینی صدارتی آرڈیننس کے خلاف سندھی ایسوسی ایشن(سنا) کی جانب سے امریکہ اور کینیڈا میں احتجاج کا اعلان

سندھ کی دھرتی سے متعلق غیر آئینی صدارتی آرڈیننس کے خلاف سندھی ایسوسی ایشن(سنا)  کی جانب سے امریکہ اور کینیڈا میں احتجاج کا اعلان

واشنگٹن ( راجہ زاہد اختر خانزادہ)

سندھ کی دھرتی سے متعلق غیر آئینی صدارتی آرڈیننس کے خلاف سندھی ایسوسی ایشن آفنارتھ امریکہ کی جانب سے امریکہ اور کینیڈا میں احتجاج کے سلسلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کینیڈاکے صوبے البرٹا کے صدر مقام ایڈمنٹن میں سندھ آئلینڈ کمیٹی کی جانب سے  دی گئی احتجاجیکال پر مظاہرہ کیا گیا۔ سنا کی جانب سے احتجاجی کال کے جواب میں اگلے ہفتہ 31 اکتوبر کوٹورنٹو کینیڈا میں اور 7 نومبر کو ہیوسٹن ، ٹیکساس میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر بھی احتجاجیمظاہرہ کیا جائیگا ۔ ہیوسٹن میں مظاہرہ سات  7 نومبر (ہفتہ) شام 1.00 بجے پاکستانی قونصلخانہ ہیوسٹن کے سامنے کیا جائیگا۔  سندھی ایسوسی ایشن نے تمام ہوسٹونین اور اس کے آسپاس کے شہروں میں آباد سندھی کمیونٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکتکریں اور اپنے آپکو اس عالمی یکجہتی اور سندھ کی خودمختاری کی تحریک کا حصہ بنائیں۔

Check Also

کراچی: جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *