Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سوشل میڈیا پر مقبول ’10 سال کا چیلنج’ نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

سوشل میڈیا پر مقبول ’10 سال کا چیلنج’ نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

سوشل میڈیا پر چلنے والا ٹرینڈ ‘دس سال کا چیلنج’ نے عام صارف سے لے کر مشہور شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اب چاہے وہ لالی وڈ ہو ، بالی وڈ یا پھر کھیل کا میدان، ہر کوئی اس چیلنج کو قبول کر کے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہے۔ 

#10yearschallenge کی دھوم سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر مچی ہوئی ہے۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں کھیل کے میدان سے وابستہ ستاروں کی جنہوں نے اس چیلنج کو قبول کیا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والا دس سال کے چیلنج میں آئی سی سی نے لاستھ ملنگا کی تصویر پوسٹ کرکے لکھا کہ آج بھی ملنگا کا ہئیر اسٹائل ویسا ہی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے شاہد آفریدی کی وہ تصویر شئیر کی جب پاکستان نے 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، اور لکھا کہ فرق تلاش کریں۔

موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے پکچر پوسٹ کی اور لکھا کہ خواب ضرور پورے ہوتے ہیں۔

 پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی تصویریں بھی آئی سی سی نے شئیر کیں۔

آئی سی سی نے  2009 اور 2019 میں بیٹس مین  رینکنگ بھی شیئر کی ۔

ان کے علاوہ پوری دنیا سے دیگر کھلاڑی بھی اپنی پکچر پوسٹ کررہے ہیں۔

جب ایسا کوئی ٹرینڈ ہو تو بالی وڈ کے ستارے کیسے کسی سے پیچھے رہ سکتے ہیں، ہر کوئی اپنے 10 برسوں کے فرق کو سب کے سامنے پیش کرنے کے لیے بے چین دکھائی دے رہا ہے۔

بالی وڈ کی اداکارہ سونم کپور نے اپنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی 6 سے لے کر ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا تک۔

دیا مرزا یوں تو فلموں سے آؤٹ ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ‘اِن’ رہنے کا ہنر جانتی ہیں۔

پاکستانی ستارے کیسے کسی ٹرینڈ میں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ٹی وی اور فلموں کے ستارے علی کاظمی نے اپنے دس سال کا فرق سب کے سامنے پیش کیا ؛

اداکارہ اور گلوکارہ کومل رضوی نے لکھا ہے کہ میں خود کو اس چیلینج میں حصہ لینے سے روک نہیں سکی۔

اور تو اور اس میں قومی ادارے بھی پیچھے نہیں رہے۔قومی ائیر لائن پی آئی  اے نے بھی یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

اس وقت سوشل میڈیا کا ہر پلیٹ فارم اسی ٹرینڈ  اور اس سے ملتے جلتے دوسرے ٹرینڈز سے بھرا ہوا ہے۔ جیسے کہ “HOW HARD DID AGING HIT YOU” CHALLENGE ۔ اس میں آپ کو اپنی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والی پہلی پکچر بغیر کسی فلٹر کے لگانی ہوتی ہے۔

Check Also

میں نے جیو کا لوگو اور خبروں سے قبل بجنے والی دھن تخلیق کی ہے، اداکار شہزاد نواز کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار شہزاد نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *