Breaking News
Home / جاگو بزنس / سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1558 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے 90300 اور دس گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 77418 روپے رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1030 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Check Also

سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *