Breaking News
Home / جاگو پاکستان / شمالی وزیرستان اور پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان اور پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

راولپنڈی: مغربی سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

بھارتی فوج کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی، ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں ابا خیل، اسپن وام کے قریب سیکیورٹی فورسز پر شرپسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اختر حسین شہید ہوگیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ شہید سپاہی اختر حسین کا تعلق ضلع بلتستان سے تھا اور ان کی عمر 23 سال تھی۔

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف فوجیوں پر فائرنگ کی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا واقعہ پاک افغان سرحد پر پیش آیا جہاں خاردار باڑ لگانے میں مصروف فوجیوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین سپاہی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

شہید ہونے والوں میں 28 سالہ لانس نائیک سید امین آفریدی، 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب اور 22 سال سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک سید امین آفریدی کا تعلق ضلع خیبر، لانس نائیک محمد شعیب سواتی کا تعلق ضلع مانسہرہ اور سپاہی کاشف علی شہید کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *