Home / جاگو پکوان / شنواری کڑاھی

شنواری کڑاھی


شنواری کڑاھی افغانستان اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی منفرد اور مخصوص ڈش ہے جو ہر خاص و عام میں یکساں مقبول ہے۔ شنواری قبائل کے نام کی نسبت سے مشہور یہ پکوان پشتون افراد میں نہایت مقبول ہے۔ دھات کی کڑاھی میں گوشت، مسالوں اور ٹماٹر کے امتزاج سے ایک لاجواب پکوان تیار کیا جاتا ہے جس کی مہک دور دور سے لوگوں کو کھینچ لاتی ہے۔ اسے گرم نان یا ہلکی چپاتی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ لنچ یا ڈنر میں کھائیں اور مزے اُڑائیں۔

 اجزاء

    • تیلایک کپ
    • بیفآدھا کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹرتین سے چار عدد
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پسی ہوئی کالی مرچایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالاایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیںپانچ سے چھ عدد

ترکیب

  • ایک کڑاھی میں تیل اور گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پکائیں یہاں تک کہ گوشت کی رنگت تبدیل ہوجائے۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ٹماٹر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالین اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اسے ڈھکن دے کر 5 سے 10 منٹ تک کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں گرم مسالا اور ہری مرچیں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے دوبارہ ڈھکیں اور 3 سے 5 منٹ تک کے لئے ایک بار پھر دم پر رکھ دیں۔
  • خوشبودار، مہکتی ہوئی، گرما گرم، لذیذ شنواری کڑاھی تیار ہے۔ گرم نان یا چپاتی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی رائے اور خوبصورت الفاظ سے ہمیں آگاہ کریں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *