Home / جاگو صحت / طبی دنیا میں انقلاب، ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف

طبی دنیا میں انقلاب، ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف

طبی دنیا میں پہلی بار ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کرادی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین کو افریقی ملک کینیا سے متعارف کرایا جارہا ہے جسے تیار کرنے میں تقریباً 30 سال کا طویل عرصہ لگا۔

یہ ویکسین انسان کے قوت مدافعت کو ملیریا کے طفیلیوں کے حملے سے بچانے کا کام کرتی ہے جو انسان کے اندر مچھر کے کاٹنے سے پھیلتے ہیں۔

اس ویکسین کو ملیریا سے بچاؤ میں انتہائی اہم پایا گیا ہے جب کہ شدیدملیریا کے کیسز میں بھی اسے بہت مددگار پایا گیا ہے۔

بچوں کو دو سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل اس ویکسین کی چار ڈوز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ویکسین کو عام معمولات کی ویکسینیشن میں شامل کیا جائے گا جب کہ آئندہ تین سالوں میں تقریباً 3 لاکھ سے زائد بچوں کو ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق کے مطابق ملیریا سے ایک سال کے اندر دنیا بھر میں تقریباً 4 لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

طبی ماہرین نے اسے دنیا میں پرانے جان لیوا مرض ملیریا کے خلاف ایک گیم چینجر قرار دیا ہے

Check Also

درمیانی عمر میں ہائی بلڈ پریشر کا ایک اور خطرہ سامنے آگیا

اگرچہ ہائی بلڈ پریشر سے تمام عمر کے افراد کو سنگین خطرات پہنچنے کے امکانات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *