Home / جاگو دنیا / عراق میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 105 ہوگئی

عراق میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 105 ہوگئی

عراق میں معاشی بدحالی، بدعنوانی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور 6 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 105 تک جاپہنچی ہے۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے بعد سے شدت آتی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جو بیروزگاری، بدعنوانی اور پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی، 93 افراد ہلاک

عراق میں مظاہروں کے بعد مختلف شہروں میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ ناصریہ شہر فوج کے کنٹرول میں ہے، حکومت کی جانب سے احتجاج پر قابو پانے کیلئے مختلف شہروں میں کرفیو کا بھی نفاذ کیا گیا ہے۔

دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں آج بھی مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

6 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں اب تک 105 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 عراقی کابینہ کی جانب سے اصلاحات کا اعلان

دوسری جانب ملک گیر احتجاج میں کمی نہ آنے کے بعد عراقی کابینہ نے فوری طور پر درجن سے زائد اصلاحات کا اعلان کیا۔

عراق میں حکومت کیخلاف مظاہرے جاری، ہلاکتیں 46 ہوگئیں

عراقی کابینہ کی جانب سے زمینوں کی تقیسم، ضرورت مندوں کے وظائف میں اضافہ اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے خصوصی اعلانات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا ٹی وی پر خطاب میں کہنا تھا کہ وہ عوام کی مایوسی کو سمجھتے ہیں لیکن ان کے پاس ان مسائل کے حل کیلئے کوئی ’جادو‘ نہیں ہے، اصلاحات کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے گزشتہ سال ہی اقتدار سنبھالا ہے، اس سے قبل وہ نائب صدر، وزیرتیل اور وزیرخزانہ رہے ہیں۔

اُدھر عراق کی صورتحال خراب ہونے کے بعد بحرین نے اپنے شہریوں کو فوری عراق چھوڑنے کا حکم دیا ہے جبکہ کویت نے بھی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں کو عراق کے سفر میں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے

Check Also

کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *