Breaking News
Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علی ظفر نے وہ گانا گنگنا کر سُنا دیا جو اُنہوں نے اپنی کرش کے لیے گنگنایا تھا

علی ظفر نے وہ گانا گنگنا کر سُنا دیا جو اُنہوں نے اپنی کرش کے لیے گنگنایا تھا

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے وہ گانا گنگنا کر سُنا دیا جو اُنہوں نے اپنی کرش کے لیے گنگنایا تھا۔

علی ظفر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مشہور بھارتی گانا ’ہمیں تُم سے پیار کتنا‘ گنگنا رہے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ میں نے یہ گانا اپنی پہلی کرش کے لیے گنگنایا تھا لیکن افسوس اُس نے مجھے ٹُھکرا دیا۔

گلوکار نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہوگا لیکن آپ کو اس کے لیے اُداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ زندگی میں بہت لوگ آتے جاتے ہیں اور زندگی یوں ہی چلتی رہتی ہے۔

دوسری جانب اُنہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر ہمارے احساسات اور جذبات ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ گانا ’ہمیں تُم سے پیار کتنا‘ 1981میں ریلیز ہونے والی مشہور بھارتی فلم ’قُدرت‘ کا ہے اور اِس گانے کے گلوکار کشور کمار ہیں۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے بھی اِس حوالے اُن کے تجربات دریافت کیے۔

Check Also

بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر

بجرنگی بھائی جان اور راؤڈی راٹھور سیکوئیل کے اسکرپٹ تیار ہیں، اسکی تصدیق پروڈیوسر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *