Home / جاگو پاکستان / عمران خان،محمدبن سلمان ملاقات:دورہ سعودی عرب کااعلامیہ جاری

عمران خان،محمدبن سلمان ملاقات:دورہ سعودی عرب کااعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطی کے تنازعات سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق سیاحت کے فروغ سے متعلق سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اہم دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت، مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر بھی زور دیا۔ پاک سعودی تعلقات خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے ضامن ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنے اور تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرتا رہے، پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لئے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مئی 2019 کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا چوتھا دورہ تھا، دونوں ممالک کی قیادت تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل تھا، وزیراعظم نے دورے کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مدینہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو ریاض ائیرپورٹ پر الودع کیا۔

Check Also

غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *