Home / جاگو پاکستان / عمران کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں: آصف زرداری

عمران کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں: آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

آج تک کسی کے سامنے جُھکا نا کبھی قوم کو جُھکنے دوں گا: وزیراعظم

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا سے واپسی پر آپ سے  اے سی اور ٹی وی وغیرہ کی سہولتیں واپس لے لیں گے، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پہلے چیئرمین سینیٹ بنایا اب اتارنے جا رہے ہیں کیا کہیں گے؟ سابق صدر کا کہنا تھا کہ نہ میں نے بنایا اور نہ ہی میں اتارنے جارہا ہوں۔

صحافی کے سوال پر کہ چیئرمین سینیٹ کی جگہ ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کی بات کی جارہی ہے، سابق صدر نے جواب دیا کہ ان کی اپنی مرضی۔

دوسری جانب عدالت میں سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پر آئے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ پیش کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، عدالت ان کو طلب کرکے اسے سے متعلق پوچھے۔

Check Also

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری

نو منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *