Home / جاگو دنیا / غزہ میں اسرائیلی جارحیت؛34 افراد کی شہادت کےبعد مصرکی کوششوں سے جنگ بندی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت؛34 افراد کی شہادت کےبعد مصرکی کوششوں سے جنگ بندی

غزہ میں گذشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 34 افراد شہید ہوگئے جب کہ مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی کوششوں کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم ‘اسلامی جہاد’ اور دیگر دھڑے جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔

جنگ بندی سے قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ہونے والے تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوئے جس کے بعد گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمی افراد کی تعداد 100سے زائد ہے  جن میں 46 بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جنگ بندی کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دوروز قبل اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی کمانڈر کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں بہاء ابوالعطا اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

فوٹو:اے ایف پی

اپنے کمانڈر کی موت پر اسلامی جہاد نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد غزہ سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے جن میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ان راکٹ حملوں کو جواز بناکر گذشتہ روز سے اسرائیل کی جانب سے شدید گولہ باری اوردرجنوں فضائی حملے کیے گئے جن میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے گذشتہ 12 سال سے غزہ کی زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کے باعث اسپتالوں میں ضروری طبی آلا ت اوردواؤں کی شدید قلت ہے جس کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Check Also

دہلی: تامل ناڈو کے کسانوں کا انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کے ساتھ احتجاج

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کسانوں نے نئی دہلی میں حکومت کی جانب سے وعدوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *