Breaking News
Home / جاگو پاکستان / فواد چوہدری کا پاکستانی معاملات میں مداخلت پر بھارتی وزیرخارجہ کو کرارا جواب

فواد چوہدری کا پاکستانی معاملات میں مداخلت پر بھارتی وزیرخارجہ کو کرارا جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے میں کودنے پر فواد چوہدری نے ٹوئٹر بیان کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امید کرتے ہیں آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔

سشما سوراج نے معاملے پر پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے کم عمر ہندو لڑکیوں کے اغوا اور انہیں زبردستی اسلام قبول کروانے سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی، یہ آپ کو جوش دلانے کے لیے کافی ہے۔ آپ کو غلط ثابت کرنے کے لیے یہی کافی ہے۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر بھارتی وزیر خارجہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ بھارتی انتظامیہ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے ممالک کی اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کا ضمیر بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کی حالت زار پر بھی جاگے گا، گجرات اور جموں کے لوگوں کا خون بھی آپ کے سر ہے

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو ہندو بہنیں سندھ کے شہر ڈہرکی سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کرلیا تھا اور دونوں  نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف بھی کیا تھا۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *