Home / جاگو ٹیکنالوجی / فیس بک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی

فیس بک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی

f

فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن نے بتایا کہ فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسن روبن نے بتایا کہ فیس بک کا کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ ایسی گیمنز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں۔

برطانوی حکومت فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر…

انہوں نے کہا کہ ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے۔

اس حوالےسے جیسن روبن نے بتایا کہ کلاؤڈ پلیٹ فارم پر زیادہ پیچیدہ گیمز صارفین تک پہنچ سکیں گی جبکہ انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم بھی اپنی جگہ موجود رہے گا جو فیس بک ایپ میں کلاؤڈ گیمنگ کے ساتھ ہوگا۔

جیسن روبن کا مزید کہنا تھا کہ اس نئے پلیٹ فارم سے 30 کروڑ افراد کے لیے گیمز کی سہولت برقرار رہے گی، مگر وہ زیادہ پیچیدہ گیمز کھیل سکیں گے۔

یاد رہے کہ فیس بک میں گیمز کے اضافے کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گیم کا آغاز فلیش پر مبنی گیمز جیسے فارم ویلے سے ہوا جس کے بعد اس کمپنی نے اپنے انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم کے لیے ایچ ٹی ایم ایل 5 کی جانب پیش رفت کی، مگر یہ دونوں ٹیکنالوجیز کافی محدود اور سادہ ہیں۔

Check Also

6 سال میں پہلی بار موبائل فون صارفین کی تعداد میں کمی ریکارڈ

6 سال بعد پہلی بار پاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *