Home / جاگو کھیل / قومی ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ مکمل، رضوان سرفہرست

قومی ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ مکمل، رضوان سرفہرست

ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگیا جہاں کپتان سرفرازاحمد اور محمد رضوان سمیت سنیئر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ پاس کرلیا۔

لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈکوچ مکی آرتھر اور میڈیکل پینل کی نگرانی میں کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو سپر فٹ قرار دیا گیا جنہوں نے 20 پوائنٹس حاصل کیے اور شان مسعود دوسرے نمبر پر رہے۔

کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ ، حسن علی، عابد علی اور دیگر کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تجربہ کار آل راونڈر عماد وسیم، یاسرشاہ اور نوجوان باولر محمد حسنین کو ٹیسٹ میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہ کیے جانے پر وہاب مایوس

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے انتخاب کے لیے ایک دن میں مجموعی طور پر 22 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ دیے جس میں یو یو، دو کلو میٹر دوڑ اور کھلاڑیوں کی بلڈ اسکینگ بھی کی گئی۔

کپتان سرفرازاحمد نے 17 اعشاریہ چار پوائنٹس کے ساتھ یو یو ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور عابد علی نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔

اسی طرح یویو ٹیسٹ پاس کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سابق کپتان محمدحفیظ بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا تاہم تجربہ کار فاسٹ باولر وہاب ریاض کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ جنگ سے کم نہیں، سہواگ

وہاب ریاض نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں نام نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معلوم نہیں کن وجوہات پر مجھے نظر انداز کیا گیا۔

وہاب ریاض نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2سال قبل چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ بھی گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان کپ میں بھی فاسٹ باؤلر نے شاندار کھیل پیش کیا اور بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹوں پر عماد بٹ کے ہمراہ 10وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

Check Also

پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان

پاکستان کے ٹاپ اسکواش پلیئرز عاصم خان اور نور زمان دو ٹورنامنٹس کھیلنے کیلئے آئرلینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *