Breaking News
Home / جاگو کھیل / لیجنڈ کرکٹر برائن لارا سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں داخل

لیجنڈ کرکٹر برائن لارا سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں داخل

 

ممبئی: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کو سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق برائن لارا کو سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اسپتال ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ برائن لارا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ان کی انجیوگرافی کی رپورٹ بھی نارمل آئی ہے۔

— فوٹو: اسکرین گریب

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ان دنوں بھارت میں ہیں جہاں وہ ورلڈ کپ کرکٹ کے حوالے سے ٹی وی شو کا حصہ ہیں۔

برائن لارا  نے 131 ٹیسٹ میں 34 سنچریاں اسکور کیں اور 11 ہزار 953 رنز بنائے ہیں اور انہیں ٹیسٹ میں 400 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے 299 ون ڈے میچز میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور 10 ہزار سے زائد رنز بنائے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے لیجنڈ کرکٹر کیلئے جلد صحتیابی اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اِدھر برائن لارا نے آڈیو پیغام میں مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور ایک روز میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جلد اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں گے۔

Check Also

محمد رضوان کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *