Home / جاگو بزنس / مالی سال 2019-20 میں فی کس آمدنی 1500 ڈالر رہنے کی توقع

مالی سال 2019-20 میں فی کس آمدنی 1500 ڈالر رہنے کی توقع

اسلام آباد: 

 حکومت نے قومی ترقی کا ہدف4فیصد مقرر کرنے جبکہ مہنگائی کی شرح کا تناسب 8.5فیصد پر رکھنے کے اقدامات کرلیے۔

آئی ایم پروگرام کے تناظر میں معاشی منظرنامے میں یہ اچھا عکس نہیں ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کے بعد مالی سال 2019-20میںفی کس آمدنی1500ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

اقتصادی ترقی کا کمتر ہدف وزیراعظم کے ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ مکانات کی تعمیر کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ ثابت ہوسکتاہے۔ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا 3فیصد اور قومی پیداوار کا 8.2ارب ڈالر ہدف مقرر کیاہے۔

Check Also

سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

کراچی: ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں گیس کے ایک اور بڑے ذخیرے کی دریافت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *