Breaking News
Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مسلمانوں کو سمجھنے کا واحد راستہ صرف امن کے ذریعہ ممکن ہے، حمزہ عباسی

مسلمانوں کو سمجھنے کا واحد راستہ صرف امن کے ذریعہ ممکن ہے، حمزہ عباسی

دنیا بھر میں جہاں فرانسیسی صدر ایمونوئل میکرون کے حالیہ بیان پربھرپور احتجاج کیا جارہا ہے، وہیں پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹر پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں  اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کا ردعمل دیتے ہوئےاداکار نے لکھا کہ اختلاف کرنا اور تنقید کرنا آپ کا حق ہے لیکن جان بوجھ کر توہین اور اشتعال انگیزی کرنے کے ارادے سے مذاق اڑانا آپ کا حق نہیں ہے۔ یہ غیر اخلاقی اور غیر مہذب فعل  ہے۔

حمزہ عباسی نے مزید لکھا کہ “ہم مسلمانوں کو سمجھنے کا واحد راستہ صرف اور صرف امن اور بات چیت کے ذریعہ ممکن ہے۔ قتل ، جنگ اور دشمنی نہیں۔

حمزہ عباسی نے مزید لکھا کہ “اگر مسلمان رام  کے مجسمے پر گائے کا گوشت پھینکنے کا مقابلہ کرتے ہیں تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ یا کسی عبادت خانے میں سب سے زیادہ خنزیر کا ذبح کرنے کا مقابلہ منعقد کیا جائے یا سلیب پر تھوکنے کا مقابلہ رکھا جائے تو آپ کو کیسا لگے گا؟”۔

خیال رہے فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *