Breaking News
Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے فروری میں 27 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے فروری میں 27 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

سری نگر: قابض بھارتی فوج نےگزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 27 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں پیلٹ گن، فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 184 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا جب کہ گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 681 شہریوں کو گرفتار کیا گیا، بھارتی فوج نے 42 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا۔

Check Also

آسٹریلیا میں شارک کے منہ سے والد نے بیٹے کو بچا لیا

آسٹریلیا میں والد نے اپنے 16 سالہ بیٹے کو شارک کے حملے سے بچانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *