Home / جاگو پاکستان / ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: سندھ اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس ملک بھر میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے عہدیدار کے نے ڈان کو بتایا کہ ’ پولیو سے متاثرہ ہونے والے تینوں بچے ہیں اور رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ نئے کیسز ضلع میرپورخاص اور صوابی سے رپورٹ کیے گئے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: پولیو ویکسین پینے اور نشان زدہ انگلیوں والے بچوں کی تعداد میں واضح فرق کا انکشاف

عہدیدار نے بتایا کہ ’ ضلع میرپورخاص میں 36 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے جو تحصیل ڈگری میں یونین کونسل(یو سی) میر خدا بخش کا رہائشی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ بچے کے والدین کا دعویٰ ہے کہ اسے انسداد پولیو ویکسین کے 7 ڈوز دیے گئے تھے، معمول کے ٹیکوں کے کارڈ کے ذریعے 2 ڈوز کی تصدیق ہوئی ہے‘۔

عہدیدار کے مطابق ’ پولیو سے متاثر ہونے والے دوسرے بچے کی عمر 72 ماہ ہے جو تحصیل میرپور خاص یو سی 5 کا رہائشی ہے، بچے کی دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں‘۔

انہوں نے کہا ’ اہلِ خانہ کے مطابق بچے کو انسداد پولیو ویکسین کے 10 ڈوز دیے گئے تھے‘۔

صوابی سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کی تفصیل بتاتے ہوئے این آئی ایچ کے عہدیدار نے کہا کہ متاثر ہونے والے 6 ماہ کے بچے کا تعلق تحصیل ٹوپی کی یوسی بٹاکڑہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 7 ماہ کے دوران 45 تک پہنچ گئی

خیال رہےکہ اب تک رواں برس میں پولیو کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2018 میں 12 اور 2017 میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اس حوالے سے صوبائی اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے 73، سندھ سے 16، بلوچستان سے 7 اور پنجاب سے پولیو کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔


Check Also

غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *