Home / تازہ ترین خبر / ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 21 ہلاکتیں، 863 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 21 ہلاکتیں، 863 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4839 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 234509 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں 1899 ، سندھ میں 1572 اور خیبر پختونخوا میں 1038 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 140 ، بلوچستان میں 124 ، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1445153
صحتیاب مریض: 
134957 

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز منگل اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 863 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے  706 کیسز 15 ہلاکتیں، بلوچستان 27 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 63 کیسز 3 ہلاکتیں، آزاد کشمیر  41 کیسز اور گلگت سے 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب میں کورونا کے 706 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 82669 اور ہلاکتیں 1899ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 47087 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے آج کورونا کے 27 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو صوبائی پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 10841 اور ہلاکتیں 124 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 6131 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 63 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13557 اور اموات 140 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 9403 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1383 اور اموات کی تعداد 36 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 741 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 26 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1587 اور اموات 30 ہے۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1224 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں پیر کو کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1572 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1708 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 96236 تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مزید 679 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 53855 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

پیر کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1038 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 28236 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 16549 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Check Also

وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *