Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ حرا مانی نے بتادیا

’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟ حرا مانی نے بتادیا

کراچی: 

اداکارہ حرا مانی نے  ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط کا اختتام بتا دیا۔

ڈراموں کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ کیوں کہ اب تک پاکستانی کئی ڈرامے سپرہٹ رہے ہیں لیکن یہ واحد ڈرامہ ہے جوکہ ہر کسی کا موضوع بن گیا ہے۔ بہترین کہانی اور ہمایوں سعید ، عائزہ خان اور حرا مانی کی اداکاری نے جس طرح سے اپنے کرداروں کو نبھایا ہے دیکھنے والوں پر ایک سحر سا طاری کردیا ہے۔

کہانی اور اداکاری کے بعد جس نے اس ڈرامے کو اصل پہچان دلائی ہے وہ خلیل ارحمان قمر کے لکھے بول ہیں جنہیں سن کو ہر کوئی اُن کی صلاحیتوں پر داد دیئے بنا نہیں رہ رہا۔ ڈرامہ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ مقبولیت کے پیش نظر ڈرامہ کی آخری قسط سنیما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔

ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا تجزیہ کار اپنی قیمتی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کوئی کہ رہا ہے کہ عائزہ مر جائے گی تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمایوں مر جائے گا۔ لیکن اس بار ڈرامے میں ٹیچر کا کردار ادا کرنے والی حرا مانی نے ڈرامے کی آخری قسط سے متعلق راز افشا کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط سے متعلق  دلچسپ تبصرے

حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اُن سے پوچھا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے اختتام میں کیا ہوگا ؟ جس پر حرا مانی کہتی ہیں کہ میں اس سوال سے تنگ آگئی ہوں تاہم ویڈیو بناتی خاتون کی جانب سے بار بار اصرار کئے جانے پر حرا مانی اچانک ہی بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سب مر جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:رومی کی ویب سیریزمیں انٹری

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی، عائزہ خان، حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے کو نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جسے ندیم بیگ ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ ڈرامہ کی آخری قسط رواں ماہ 25 جنوری کو ٹیلی ویژن اور سنیما گھروں میں 8 سے 10 بجے تک نشر کی جائے گی۔

Check Also

ملاقات سے قبل صاحبہ کی اپنے والد سے ویڈیو کال پر بات ہوئی تھی: ریمبو کا انکشاف

پاکستانی معروف شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی، سابقہ اداکارہ صاحبہ کے شوہر اداکار ریمبو افضال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *