Home / جاگو پاکستان / نیب نے سعد رفیق کیخلاف گواہی ڈھونڈنے کیلئے لوگوں پرتشدد کیا، سلمان رفیق

نیب نے سعد رفیق کیخلاف گواہی ڈھونڈنے کیلئے لوگوں پرتشدد کیا، سلمان رفیق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر اپنے بھائی خواجہ سعد رفیق کے خلاف گواہی ڈھونڈنے کیلئے لوگوں پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ خواجہ سلمان رفیق پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اور نیب کی حراست میں ہیں جن کے گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے اور انہوں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

خواجہ سلمان رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے ان کے بھائی و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف گواہی ڈھونڈنے کیلئے لوگوں پر تشدد کیا اور تھپڑ مارے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے واش روم کا نام ’’ہائیڈ پارک‘‘ رکھا ہوا ہے جہاں کھل کر بات ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران ان کی اپنے بھائی سعد رفیق سے ملاقات نماز یا پھر ہاتھ منہ دھونے کے وقت ہوتی ہے۔

سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کے حراستی سیل میں کیمرے لگے ہیں اور ہر چیز پر نظر رکھی جاتی ہے، جیلوں میں صرف دہشت گردوں کے سیل میں کیمرے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم وزیراعظم عمران خان نے روک رکھی ہے لیکن تحریک انصاف کو اس قانون پر آگے آنا چاہیے۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون سوسائٹی کیس میں نیب کے ریمانڈ پر ہیں۔

Check Also

بدین: 2 نوعمر لڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اور سیاستدان کیخلاف مقدمات درج

سندھ کے ضلع بدین میں نویں جماعت کے 2 نو عمر لڑکوں کو گینگ ریپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *