Home / جاگو کھیل / ورلڈ کپ 2019 کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ 2019 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کپ کے لیے بنگہ دیش کی جانب سے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا، جس میں مشرفی مرتضیٰ کو کپتان بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019 کا حتمی شیڈول جاری، فائنل 14جولائی کو ہو گا

بنگلہ دیش کی ٹیم میں نوجوان باؤلر ابو زاید کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو ابھی تک ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اب تک ڈیبیو نہیں کرسکے ہیں تاہم گزشتہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیسٹ میچز میں اپنی سوئنگ باؤلنگ سے سب کو حیران کردیا تھا۔

اسی طرح مڈل آرڈر بیٹسمن مصدق حسین کیبھی ٹیم میں واپسی ہوئی یے، جنہوں نے ستمبر 2018 میں ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی نمائندی کی تھی

تاہم بنگلہ دیشی کھلاڑی فاسٹ باؤلر تسکین احمد اور بلے باز عمرالکیس جگہ ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

عالمی کپ 2019 کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں مشرقی مرتضیٰ (کپتان) لٹن داس، محمد متھن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمد اللہ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد سیف الدین، ابو زاید، مستفیض الرحمٰن، ربیل حسین، مہدی حسن مرزا، صابر رحمٰن اور مصدق حسین شامل ہیں۔

خٰال رہے کہ کرکٹ کا عالمی میلہ آئندہ ماہ کے اوخر میں انگلیڈ میں سجے گا، جہاں پہلا میچ میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 2 جون کو اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

Check Also

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *